En

ڈوئل ڈپلومہ پروگرام،31 پاکستانی طلباء چین پہنچ گئے

By Staff Reporter | Gwadar Pro Nov 3, 2025

اسلام آباد (گوادر پرو)پنجاب کے 31 طلبہ اتوار کو چین روانہ ہوگئے جہاں وہ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) پنجاب کے ڈوئل ڈپلومہ پروگرام کے تحت اپنی تعلیم جاری رکھیں گے۔ یہ پروگرام تکنیکی تعلیم کے فروغ اور بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔

یہ گروپ 70 طلباء کے دوسرے بیچ کا حصہ ہے جنہیں اس پروگرام کے لیے منتخب کیا گیا۔ ان میں سے *20 طلباء گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی (GCT) پی جی اے لاہور میں ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ (DAE) اِن سافٹ ویئر ٹیکنالوجی میں داخل ہیں، جبکہ 11 طلباء جی سی ٹی ٹیکسلا میں ایڈوانسڈ کنسٹرکشن ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

ڈوئل ڈپلومہ پروگرام پنجاب ٹیوٹااور شینژن انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (SIIT)، چین کے درمیان ایک معاہدے کے تحت جاری ہے۔ تین سالہ نصاب میں دو سال پاکستان میں جبکہ آخری سال چین میں تعلیم شامل ہے۔ اس پروگرام میں چار مضامین پڑھائے جاتے ہیں جن میں *میکاٹرونکس، سافٹ ویئر انجینئرنگ، ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی اورایڈوانسڈ کنسٹرکشن ٹیکنالوجی شامل ہیں۔*

پروگرام کے تحت پہلا بیچ حال ہی میں اپنا تیسرا تعلیمی سال مکمل کرنے کے بعد چین سے واپس پاکستان پہنچا ہے۔ ٹیوٹا کے مطابق، اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو عالمی معیار کی تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرنا اور پاکستان و چین کے درمیان تعلیمی و عوامی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles