En

پاکستان ورلڈ کینال سٹیز آرگنائزیشن میں شمولیت  کا خواہاں

By Staff Reporter | Gwadar Pro Aug 29, 2023

 یانگژو (گوادر پرو) چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے چین کے  جیانگ سو کے شہر یانگژو میں منعقدہ ورلڈ کینال سٹیز فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے تنظیم میں شمولیت میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
  24 اگست کو منعقدہ ورلڈ کینال سٹیز فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر نے تجارت، ثقافت اور رابطے کے ذرائع کے طور پر کینال کے کردار پر روشنی ڈالی۔ یانگژو کے قدرتی مناظر اور   ثقافت کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ، انہوں نے گرینڈ کینال کے ساتھ ایک بڑے شہر کے طور پر یانگژو کی تاریخی اہمیت کو تسلیم کیا۔
 سفیر پاکستان نے حاضرین کو دریائے سندھ کے کنارے پاکستان کے نہری نظام کے بارے میں بھی آگاہ کیا جو دنیا کا سب سے بڑا نہری نظام ہے جو 48 ملین ایکڑ رقبے کو سیراب کرتا ہے۔ انہوں نے ورلڈ کینال سٹیز آرگنائزیشن میں شمولیت میں پاکستان کی دلچسپی کا بھی اظہار کیا جس کا صدر دفتر یانگژو میں ہے۔
  سفیر نے یانگژو کی ترقیاتی صلاحیتوں کی تعریف کی اور چینی ترقیاتی ماڈل سے سیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا جس نے نچلی سطح سے چینی عوام کے طرز زندگی کو بہتر بنایا ہے۔ جیانگسو اور پنجاب کے درمیان پہلے سے موجود سسٹر صوبے تعلقات کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے یانگژو کے ساتھ عملی اور نتیجہ خیز سسٹر سٹی تعلقات کی ضرورت پر زور دیا۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles