داسو ایچ پی پی مکمل، ٹریفک ڈائیورژن ٹنل ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا
کوہستان (گوادر پرو) واپڈا کی جانب سے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ (DHPP) کے تحت مین ایبٹمنٹ کے لیے جاری تعمیراتی کام کے ایک حصے کے طور پر جمعہ کو ایک ٹریفک ڈائیورژن ٹنل کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ یہ ٹنل موجودہ قراقرم ہائی وے (KKH) پر عام ٹریفک کے بلاتعطل بہاؤ کی سہولت کے لیے حکمت عملی کے ساتھ بنائی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد گاڑیوں کی ہموار نقل و حرکت کو یقینی بنانا ہے جب کہ مین ایبٹمنٹ پر تعمیراتی کام جاری ہے۔
ٹنل کا افتتاح جی ایم /پی ایم ڈی ایچ پی پی انوار الحق، واپڈا کوہستان نے فی ڈینکو مینڈز پروجیکٹ مینیجر داسو ہائیڈرو پاور کنسلٹنٹ (DHC) کے ساتھ ملکر کیا۔ اس موقع پر واپڈا، ڈی ایچ سی اور چائنا گیزوبا گروپ آف کمپنیز (سی جی جی سی) کے سینئر مینجمنٹ اور ممبران موجود تھے۔
موجودہ کے کے ایچ پر لوگورو کے علاقے کے قریب واقع ٹریفک ڈائیورژن ٹنل نہ صرف ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھے گی بلکہ ڈی ایچ پی پی میں ڈیم کے بائیں جانب کی تعمیر کی پیش رفت کو بھی تیز کرے گی۔ ''ایل بی ڈی ٹی کی تکمیل کے بعد، اس ٹنل کو مین ڈیم کے ذخائر سے جمع ہونے والی گاد کو فلش کرنے کے لیے فلشنگ ٹنل کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔
چائنا گیزوبا گروپ کمپنی (سی جی جی سی) ڈی ایچ پی پی کے مین ورکس کنٹریکٹر کے طور پر ڈی ایچ پی پی پر کام کر رہی ہے۔ چائنا سول انجینئرنگ کنسٹرکشن کارپوریشن (CCECC)، پاور کنسٹرکشن کارپوریشن آف چائنا لمیٹڈ (PCCC)، چونگ مائی ا نجینئرنگ گروپ لمیٹڈ، اور سی جی آئی سی او پی بھی اس منصوبے میں شامل ہیں۔
ڈی ایچ پی پی کے پی کے اپر کوہستان میں داسو ٹاؤن کے اپ اسٹریم، دریائے سندھ کے پار تعمیر کیا جا رہا ہے۔ 4320 میگاواٹ ڈی ایچ پی پی کو دو مراحل میں مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔ زیر تعمیر پہلا مرحلہ 2160 میگاواٹ کی نصب پیداواری صلاحیت کا ہے اور دوسرا مرحلہ 2160 میگاواٹ صلاحیت کا ہوگا۔ دونوں مراحل کی تکمیل پر داسو پاکستان میں سب سے زیادہ سالانہ توانائی پیدا کرنے والا منصوبہ بن جائے گا۔