En

گوادر کو نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا گیا

By Staff Reporter | Gwadar Pro Jun 1, 2023

اسلام آباد  (گوادر پرو)  مکران ڈویژن گرڈ کو نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا گیا ہے، جس سے گوادر کو مزید 100 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔

اس بات کا انکشاف پلاننگ کمیشن آف پاکستان میں میری ٹائم افیئرز کے مشیر جواد اختر کھوکھر نے   گوادر پرو سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

کھوکھر نے کہا کہ 286 کلو میٹر طویل 132  کے وی  ڈوئل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن نال بسیمہ-ناگ-پنجگور کے ذریعے 30 مئی کو  قومی گرڈ سے منسلک کی گئی۔ ا 

مزید برآں، عہدیدار نے بتایا کہ 2 ارب روپے کی چینی گرانٹ سے مکمل ہونے والے 1.2 ملین گیلن یومیہ واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ کا افتتاح 30 جون کو کیا جائے گا، اس کے علاوہ پاک چائنا فرینڈ شپ ہسپتال، گوادر کا افتتاح 14 اگست کو کیا جائے گا، جبکہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح 30 ستمبر کو ہوگا۔

اہلکار نے کہا کہ یہ پیش رفت گوادر میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گی اور خطے کی بلیو اکانومی میں کردار ادا کرے گی۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles