En

بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد ،بی آر آئی کے تحت سماجی و اقتصادی تبدیلی پر تبادلہ خیال

By Staff Reporter | Gwadar Pro May 24, 2023

  اسلام آ باد (گوادر پرو)اسلام آباد میں ایک بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں چین پاکستان اقتصادی   راہداری (سی پیک) پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) کے تحت چینی گورننس ماڈل، اصلاحات، عالمی ترقی، تہذیبوں کے مکالمے اور سماجی و اقتصادی تبدیلی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

اس تقریب کا اہتمام سکول آف پولیٹکس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنز (  ایس پی آئی آر)، قائداعظم یونیورسٹی  اسلام آباد اور پاکستان ریسرچ سینٹر فار اے کمیونٹی ود شیئرڈ فیوچر (پی آر سی سی ایس ایف )  نے پاکستان میں  چینی سفاتخانے   کے تعاون سے مشترکہ طور پر کیا تھا۔  

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے، چین کی کمیونیکیشن یونیورسٹی آف چائنا (سی یو سی)  بیجنگ کے   انسٹی ٹیوٹ فار اے کمیونٹی ود شیئرڈ فیوچر کے ڈین پروفیسر لی ہوالنگ نے اس بات پر زور دیا کہ کس طرح چین خطے میں اقتصادی ترقی کے لیے ایک محرک قوت ہے اور دنیا کو جوڑ رہا ہے۔ 

  ایس پی آئی آر  کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال نے چین کے عصری عالمی   نظام اور مملکت سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان امن اور ہم آہنگی کے قیام میں چین کے کردار پر  روشنی  ڈالی۔

مزید برآں، انہوں نے وضاحت کی کہ کس طرح چین پاکستان اور خطے میں اپنی سرمایہ کاری کے ذریعے جیو اسٹریٹجک عوامل پر جیو اکنامکس کو ترجیح دیتا ہے۔ انہوں نے  سی پیک جیسے منصوبوں کو پاکستان، افغانستان اور خطے کی دیگر ریاستوں کے لیے بے پناہ  فوائد ذریعہ قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا ایسے حالات میں، ہمیں اپنی اقتصادی خوشحالی کے لیے تعاون کے  فوائد  کو کس طرح استعمال  اور اس کا تعین کرنا چاہیے۔ 

سیمینار میں  ایس پی آئی آر کے فیکلٹی ممبران،  پی آر سی سی ایس ایف کے محققین، چینی سفارت خانے کے حکام، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نامہ نگاروں، اور تقریباً 100 انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلباء نے شرکت کی۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles