En

پاور چائنا نوجوان انجینئرز کو ڈی بی ڈی پی میں مستقل ملازمتیں فراہم کررہی ہے

By Tahir Ali | Gwadar Pro May 12, 2023

گلگت(گوادر پرو )دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ (ڈی بی ڈی پی)  کی ٹھیکیدارکمپنی  پاور چائنا نہ صرف مقامی نوجوانوں کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ اس مقام پر کامیابی کے ساتھ انٹرن شپ مکمل کرنے والے ہونہار طلباء کو مستقل ملازمتیں بھی فراہم کرتی ہے۔

حال ہی میں، ڈی بی ڈی پی میں انٹرن شپ مکمل کرنے والے چھ میں سے پانچ نوجوانوں نے پاور چائنہ کے ساتھ مستقل ملازمت حاصل کی۔ ابھرتے ہوئے مقامی انجینئرز چینی کمپنی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے انہیں ان کی دہلیز پر مستقل روزگار کے مواقع فراہم کیے۔
 
 کامیاب امیدواروں کو چھ ماہ کے تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب کے دوران سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق تقریب میں ڈی بی ڈی پی کے سی ای او عامر بشیر چوہدری کے علاوہ کنسلٹنٹس اور منصوبے کے کنٹریکٹر کے حکام نے بھی شرکت کی۔

 عامر بشیر چوہدری نے طالب علموں سے کہا کہ جب آپ عملی زندگی میں داخل ہوں گے تو آپ کو پاورچائنہ اور واپڈا کی ہدایات کے ساتھ اس چھ ماہ کی تربیت کی اہمیت کا احساس ہوگا۔ چودھری نے طلباء کو بتایا کہ وہ اس بات کی ایک مثال ہیں کہ کس طرح ڈی بی ڈی پی مقامی لوگوں کو بہتر اور ترقی دے رہہ ہے۔

 سول انجینئر جاہیف احمد اپنی چھ ماہ کی تربیت مکمل کرکے پاور چائنہ میں مستقل ملازمت حاصل کرنے پر خوش تھے۔ انہوں نے دیامر کے تمام نوجوان سول انجینئرز سے اپیل کی کہ وہ اس منصوبے میں انٹرن شپ کے موقع سے فائدہ اٹھائیں۔  یہ انٹرن شپ آپ کے لئے ایک بڑا موقع ہے. آپ کو ایک بین الاقوامی کمپنی سے سرٹیفکیٹ ملے گا جو آپ کو ملازمت حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔

 ایک اور سول انجینئر زاہد اللہ نے بتایا کہ انہوں نے ٹریننگ کے دوران بہت کچھ سیکھا، جیسے سپورٹ ورک، ڈرلنگ، سروے اور دیگر مختلف ٹیسٹ۔ جناب زاہد نے کہا کہ میں اس سنہری موقع پر پاور چائنا کا مشکور ہوں۔

 دیگر زیر تربیت افراد نے بھی اپنی تربیت کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کیا اور دیامر کے مزید نئے گریجویٹس کو دعوت دی کہ وہ ڈی بی ڈی پی میں تربیت کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

 گزشتہ ماہ حکومت گلگت بلتستان کے محکمہ پانی و بجلی نے پاور چائنا کے ڈی پی ڈی پی کو ایک تعریفی خط ارسال کیا تھا جس میں مقامی باشندوں کو روزگار کی فراہمی کے ذریعے ان کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں اس کے شاندار کردار کی تعریف کی گئی تھی۔ اپریل میں ، پاور چائنا نے مقامی برادریوں کے لئے ڈی بی ڈی پی میں 190 ملازمتوں کا اعلان کیا۔

 
چینی کمپنی باقاعدگی سے سائٹ کے علاقے کے لوگوں کو تربیت اور ملازمت فراہم کرتی ہے. دسمبر 2022 میں ، کمپنی نے پروجیکٹ سائٹس پر 208 ہنرمند اور تکنیکی پیشہ ور افراد کو ملازمتیں فراہم کیں۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles