En

شین ژین میں 4 ہزار مربع پر پھیلے چین پاکستان تجارتی و سرمایہ کاری مرکز کی نقاب کشائی

By Staff Reporter | Gwadar Pro Feb 7, 2023

شین ژین (چائنا اکنامک نیٹ) چین پاکستان تجارت اور سرمایہ کاری مرکز کی نقاب کشائی شین ژین میں ہوئی ۔ چین میں پاکستانی سفیر معین الحق تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ 
چین میں پاکستان کے اعزازی سرمایہ کاری مشیر جیان پھنگ نے چائنہ اکنامک نیٹ کو بتایا کہ شین ژین ہائی ٹیک پارک میں واقع یہ مرکز 4 ہزار مربع میٹر پر محیط ہے اور اس پر 3 کروڑ رین من بی لاگت آئی ہے۔ یہ مئی کام شروع کردے گا۔ 
جیان نے کہا کہ یہ مرکز پاکستان کے لیے ایک مستقل شو روم کے طور پر کام کرے گا، جس میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے متعدد کام کیے جائیں گے۔ "یہ بنیادی طور پر پاکستانی اشیا کی نمائش ، تقسیم کار مرکز اور تجارتی رابطہ قائم کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ 
اعزازی سرمایہ کاری قونصلر نے مزید کہا کہ یہ پلیٹ فارم پاکستانی تاریخ، ثقافت اور فن کی عکاسی کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان رابطے کے پل کا کردار بھی ادا کرے گا۔ 
تجارتی اور سرمایہ کاری مرکز کو چین میں پاکستانی سفارت خانے کے کمرشل سیکشن اور گوانگ ژو میں پاکستانی قونصل خانہ اور چینی آپریٹرز مشترکہ طور پر چلائیں گے۔
پاکستانی سفارتخانے نے کہا کہ یہ مرکز پاک چین اقتصادی تعلقات کی مضبوطبی میں ایک اہم پلیٹ فارم ہوگا۔
افتتاحی تقریب میں سفارتخانہ پاکستان کے کمرشل قونصلر غلام قادر، سفارت خانے کی تھرڈ سیکرٹری رابعہ ناصر، گوانگ ژو میں پاکستانی قونصل خانہ کے ہیڈ آف مشن/قائم مقام قونصل جنرل سردار محمد اور کمرشل محمد عرفان نے بھی شرکت کی۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles