ہیکسنگ اور پاک فرم کے درمیان سولر مصنوعات کی تقسیم کے لیے معاہد ے پر دستخط
By Staff Reporter | Gwadar Pro Jan 22, 2023
اسلام آباد (گوادر پرو) چین کے ہیکسنگ گروپ نے پاکستان کے اعلیٰ برانڈز میں سے ایک بننے کے مقصد کے ساتھ اپنی شمسی توانائی کی مصنوعات کی موجودگی کو بڑھانے کے لیے پاکستانی فرم انووی ٹیکنالوجیز کے ساتھ ایک اسٹریٹجک ڈسٹری بیوشن معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
ہانگژو میں قائم کمپنی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یہ معاہدہ ہیکسنگ گروپ کے رکن لی ولیٹک( LIVOLTEK)کو ملک بھر میں اپنی تقسیم اور مصنوعات کی دستیابی کو بڑھانے کی اجازت دے گا۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب کراچی میں ذیشان میانور (سی ای او انووی ٹیکنالوجیز) اور جن ہونگ مینگ (جنرل منیجر پاکستان) کے درمیان ہوئی۔
کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق ہانگژو لی ولیٹک پاور کمپنی لمیٹیڈ کا ایک دفتر پاکستان کے شہر لاہور میں ہے اس کے علاوہ کمپنی کئی ممالک میں موجود ہے۔