چین میں" َ پاکستان ماہرین ارضیات کی نگا ہ " کے اعنوان سے کتاب شائع
بیجنگ (گوادر پرو) چین-ایس سی او جیو سائنسز کوآپریشن ریسرچ سنٹر کی زیر قیادت سائنسی تحقیق "پاکستان ان دی آئیز آف جیولوجسٹ" کے عنوان سے ایک کتاب حال ہی میں جیولوجی پریس نے شائع کی ہے۔
کتاب کو چھ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جسے مکمل کرنے میں چینی اور پاکستانی ٹیموں کو تین سال لگے۔ ان ٹیموں میں چائنا پاکستان جوائنٹ ریسرچ سینٹر آن ارتھ سائنسز، پاکستان میں چینی سفارت خانہ، جیولوجیکل سروے آف پاکستان، بحریہ یونیورسٹی، چانگ آن یونیورسٹی، شیان لیانگ جی یوہے برانڈ کلچر اینڈ کریٹیو کمپنی لمیٹڈ، چائنا ہواے ڈوڈار مائننگ کمپنی ، چائنہ میٹالرجیکل گروپ رہسورس ڈویلپمنٹ کمپنی اور دیگر پاکستان چینی فنڈڈ ادارے شامل ہیں۔
ماہرین ارضیات کے نقطہ نظر سے، یہ قدرتی مناظر، ارضیاتی ارتقائ، معدنی وسائل، اور جنوبی پاکستان کے تمام راستے شمالی پاکستان کے پراجیکٹس کو نمایاں کرتا ہے، جس میں قراقرم، چین-پاکستان فرینڈشپ ہائی وے مرکزی لائن کے طور پر ہے۔
بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (BRI) کی تعمیر میں خدمات انجام دینے والے چینی جغرافیائی سائنسدانوں اور کان کنی کے اداروں کے تعاون میں معاونت کرتے ہوئے، یہ گرافکس اور متن کے امتزاج کے ساتھ گزشتہ دس سالوں کے دوران چین-پاکستان جیو سائنس تعاون کی تاریخ کو متعارف کراتا ہے۔
کتاب کے شریک مصنف ڈاکٹرچانگ ہیوشن نے کہا، ارضیات چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت تعاون کے کلیدی شعبوں میں سے ایک ہے۔ معدنی وسائل اور پہاڑی خطرات میں چین اور پاکستان کے درمیان عملی تعاون مقامی اقتصادی ترقی اور تعمیرات اور مشترکہ مستقبل کی ایک قریبی چین پاکستان کمیونٹی کو مزید فروغ دے گا۔
پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ اور چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ماہر تعلیم چنگ چھیان ہو نے کتاب کے لیے بالترتیب دیباچہ لکھا جس میں ارضیاتی سروے میں چین پاکستان تعاون اور کتاب کی اصل خواہش اور اہمیت کا بھرپور اعتراف کیا گیا۔
پبلشر کے مطابق کتاب روایتی ارضیاتی کام کو ظاہر کرتی ہے اور ماہرین ارضیات کے لطیف جذبات کو پیش کرتی ہے، جس سے زیادہ لوگوں کو ارضیاتی کام کو سمجھنے اور اس میں حصہ لینے کی ترغیب ملتی ہے، جس سے بی آر آئی کی تعمیر میں اضافہ ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ، ایک مختصر فلم بلڈنگ ڈریم ان دی ویسٹ ایکسپلورنگ لیڈ اند زنک ریسورسزاینڈ سرونگ دی نیشن جس کا موضوع کتاب جیسا ہی ہے، بی آر آئی کے تحت سیسہ اور زنک کی کانوں کی تلاش میں چینی ارضیاتی سائنسدانوں کے مشکل سفر کو بیان کرتی ہے۔ ویڈیو فی الحال ScienceNet.cn اور دیگر پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔