En

چین کا جی ڈی آئی وبائی امراض پر قابو پانے اور انسدادغربت میں پاکستان کی مدد کر ے گا

By Staff Reporter | Gwadar Pro Sep 29, 2022

بیجنگ  (چائنا اکنامک نیٹ) چین کا جی ڈی آئی گر وپ وبائی امراض پر قابو پانے اور انسدادغربت میں پاکستان کی مدد کر ے گا۔   20 ستمبر کو نیویارک میں  جی ڈی آئی کے فرینڈز گروپ  کا وزارتی اجلاس ہوا   جس میں چین کی طرف سے جاری کردہ جی ڈی آئی پروجیکٹ پول میں منصوبوں کی پہلی فہرست کے مطابق گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (جی ڈی آئی) وبائی امراض پر قابو پانے اور غربت کے خاتمے میں پاکستان کی مدد کر ے گا۔  

 جی ڈی آئی  پروجیکٹ پول کے مطابق تین منصوبے پاکستان کے لیے مخصوص ہیں اور ان کا مقصد پاکستان کو پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کے حصول میں مدد کرنا ہے۔ دو منصوبوں میں بلوچستان میں  کووڈ 19 کے ردعمل اور عوامی خدمت کی صلاحیت کو فروغ دینا شامل ہے،  بلوچستان کے غریب گھرانوں  کیلئے روزگار  بحال کرنے پر توجہ مرکوز ہے جس سے گھریلو پیداوار کا چھوٹا سامان فراہم کیا جائے۔

یہ تینوں منصوبے چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی (سی آئی ڈی سی اے)، چین کی وزارت تجارت اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے ذریعے مشترکہ طور پر نافذ کیے جائیں گے۔

'' جی ڈی آئی پروجیکٹ'' پول میں منصوبوں کی پہلی فہرست میں غربت میں کمی، خوراک کی حفاظت، صنعت کاری اور دیگر شعبوں میں 50 عملی تعاون کے منصوبے، نیز 1,000 نئے صلاحیت سازی کے پروگرام شامل ہیں۔

پر وجیکٹ پول کے علاوہ چین نے 2030 کے ایجنڈے کو نافذ کرنے کے لیے مزید چھ اقدامات بھی تجویز کیے ہیں، جن میں خوراک کی حفاظت، صاف اور قابل تجدید توانائی سے لے کر ڈیجیٹل تعلیم تک شامل ہیں۔

گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (جی ڈی آئی) چین کی طرف سے 2021 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران تجویز کیا گیا تھا تاکہ پائیدار ترقی کے لیے اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے پر عمل درآمد کو تیز کیا جا سکے۔

گزشتہ سال کے دوران اقوام متحدہ سمیت 100 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے  جی ڈی آئی کی حمایت کی ہے  اور 60 سے زیادہ ممالک گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے فرینڈ گروپ میں شامل ہوئے ہیں۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles