En

چائنا کمیونیکیشن کنسٹرکشن کمپنی کی جانب سے گوادر کے ماہی گیروں میں جال تقسیم

By Staff Reporter | Gwadar Pro Apr 18, 2022

گوادر  (گوادر پرو)   کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے ایک حصے کے طور پر، چائنا کمیونیکیشن کنسٹرکشن کمپنی (سی سی سی سی) کی انتظامیہ  اور پاکستان آرمی نے اتوار کے روز گوادر میں غریب ماہی گیروں میں  مچھلیاں پکڑنے والے  جال تقسیم کئے۔

جالوں کی تقسیم کا مقصد گوادر کے ضرورت مند ماہی گیروں کو عزت کے ساتھ روزی کمانے کے قابل بنانا تھا۔

تقریب میں ایسٹ بے ایکسپریس وے (  ای بی ای ڈبلیو)    پراجیکٹ منیجر   لیو فانگ ٹاؤ، کمانڈر 440 بریگیڈ کے بریگیڈیئر فہد منصور، اسسٹنٹ کمشنر،گوادر پورٹ اتھارٹی اور گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام اور مقامی ماہی گیروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

 ماہی گیروں نے  مدد  پر پاک فوج اور سی سی سی سی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاک چین دوستی کا نعرہ بھی بلند کیا اور گوادر میں عام لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے میں سی سی سی سی کے کردار کو سراہا۔

   فانگ تاؤ نے کہاگوادر کے غریب اور ضرورت مند ماہی گیروں میں جال تقسیم کیے جا رہے ہیں،   ای بی ای ڈبلیو کی تکمیل نارتھ فری زون کی ترقی کا باعث بنے گی اور مقامی لوگوں کے لیے بے شمار ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کے عوام کو ان منصوبوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے گا۔
بریگیڈیئر فہد منصور نے چینی حکومت اور سی سی سی سی کی انتظامیہ کا مقامی ماہی گیروں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles