En

اسمارٹ کلاس رومز منصوبہ پاکستان کے تعلیمی نظام کو  فروغ     دیگا

By Staff Reporter | Gwadar Pro Apr 15, 2022

اسلام آباد  (چائنا اکنامک نیٹ)   گزشتہ دہائی میں پاکستانی حکومت کی جانب سے اعلیٰ تعلیمی نظام اور تعلیمی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ اب  چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کے تحت ’سمارٹ کلاس روم‘ کے نام سے ایک منصوبہ پاکستان بھر کی 50 یونیورسٹیوں میں بھرپور طریقے سے پروان چڑھ رہا ہے، جو مستقبل قریب میں پاکستان کے تعلیمی نظام میں نئی  جان ڈال سکتا ہے۔
  
 
چائنا ریلوے سگنل اینڈ کمیونیکیشن شنگھائی انجینئرنگ بیورو گروپ کمپنی لمیٹڈ کے پراجیکٹ مینیجر چن چن کے مطابق سمارٹ کلاس رومز میں وقت اور جگہ کی حدود سے تجاوز کرتے ہوئے تدریس ایک ہی وقت میں آف لائن اور آن لائن دونوں طرح کی جا سکتی ہے، اور اساتذہ اور طلباء کے درمیان تعامل بہت زیادہ بڑھے گا۔ مزید یہ کہ چین کی جانب سے جدید معلومات اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈیٹا شیئرنگ اور اسیسمنٹ کا ایک  انٹیلجنٹ نظام قائم کیا جائے گا۔
 
پاکستانی سائٹ انجینئر 'سمارٹ کلاس روم پروجیکٹ  عمر ادریس  نے  سی ای این  کو بتایا سمارٹ کلاس رومز طلباء کی ایک جگہ سے دوسری جگہ پر موجود بہترین اساتذہ تک رسائی کو بہتر بنائیں گے۔
 
معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کے شمال میں واقع ہنزہ سے لے کر جنوب میں کراچی تک 49 شہروں میں 50 سرکاری یونیورسٹیوں میں کل 100 سمارٹ کلاس روم بنائے جائیں گے، جو پاکستان کے تمام صوبوں اور علاقوں کا احاطہ کریں گے، جس کا مطلب ہے جدید ترین تعلیمی وسائل کو پورے ملک میں بہتر طریقے سے استعمال اور تقسیم کیا جائے گا۔ یہ واقعی ان طلباء کے لیے متاثر کن ہے جن کے پاس اس وقت ملک میں اعلیٰ معیار کے تعلیمی وسائل کی کمی ہے۔
 
 چن چن نے کہا اسمارٹ کلاس روم پروجیکٹ کی تعمیر ستمبر 2021 سے شروع ہوئی تھی۔ کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے ٹیم کو آلات اور مواد کی درآمد، کسٹم کلیئرنس اور تعمیرات وغیرہ میں بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے۔  اب منصوبے کے   تمام آلات اور مواد   گودام میں پہنچ گیا ہے۔ ہم نومبر تک پورے منصوبے کو مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
 
 چن چن  نے کہا جیسا کہ  سی پیک لوگوں  کے روزگار   کو بہتر بنانے کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے،   تعلیم     پاکستان سے  غربت کے خاتمے اور زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو بہتر زندگی گزارنے میں مدد دینے کے لیے ترقی کرنے والے کلیدی شعبوں میں سے ایک بن گیا ہے۔ ''اسمارٹ کلاس روم منصوبے سے پاکستان میں یونیورسٹی کے طلباء کو فائدہ پہنچے گا جو مستقبل میں ریاست کے ستون ہیں۔ یہ پاکستان میں اعلیٰ تعلیم   کو بہت فروغ دے گا، پاکستان کو علم پر مبنی معیشت میں ترقی کرنے میں مدد دے گا۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles