En

رواں سال کے پہلے دو ماہ میں پاکستان کی چین کو برآمدات میں تقریباً 23 فیصد اضافہ

By Staff Reporter | Gwadar Pro Apr 8, 2022

بیجنگ (چائنا اکنامک نیٹ) 2022 کے پہلے دو ماہ میں پاکستان کی چین کو برآمدات 67.072 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں، جس میں سالانہ تقریباً 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 
 چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز (جی اے سی سی ) کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کووڈ 19 وبائی امراض کے باوجود دو طرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، پاکستان کی برآمدات 2022 کے پہلے دو مہینوں میں 67 ملین ڈالر رہی جو کہ پچھلے سال کی اسی مدت میں 54 ملین ڈالر سے 22.77 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ ماہ وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داو¿د نے ٹوئٹر پر اعلان کیا تھا کہ چین خنجراب بارڈر کھول رہا ہے جس سے چین کو پاکستان کی برآمدات کو مزید بڑھانے میں مدد ملے گی۔
 ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ چین یکم اپریل 2022 کو خنجراب بارڈر کھول رہا ہے۔ اس سے نہ صرف پاک چین ایف ٹی اے کے دوسرے مرحلے کے استعمال میں مدد ملے گی بلکہ سرحد کے دونوں طرف مقامی تجارت کو بھی مدد ملے گی خاص طور پر پھلوں اور شمالی پاکستان سے سبزیوں کے برآمد کنندگان۔ میں برآمد کنندگان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور چین کو اپنی برآمدات میں اضافہ کریں ۔
جی اے سی سی کے مطابق مجموعی طور پر جنوری سے فروری 2022 تک پاکستان سے چین کی درآمدات اور برآمدات میں کووڈ 19 سے قطع نظر 4.365 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں ۔
رواں سال کے پہلے دو مہینوں میں چین کی پاکستان کو برآمدات میں بھی 15.32 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.69 بلین ڈالر رہی جو کہ 3.20 بلین ڈالر تھی۔
دونوں ممالک کے درمیان بڑی مصنوعات کی تجارت میں اضافے میں ٹیکسٹائل، سمندری غذا اور زرعی مصنوعات میں سال بہ سال اضافہ ہوا ہے، جس سے پاکستان کی اقتصادی بحالی کو فروغ ملا ہے اور چین کو اس کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، خاص طور پر سوتی دھاگے، چاول، سیسم کے بیج، پائن نٹ جس سے چینی مارکیٹ میں تیزی آگئی۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles