En

پاکستان کی نیم خشک آب و ہوا میں بیجنگ ہائبرڈ گندم کی ریکارڈ  پیداوار

By Staff Reporter | Gwadar Pro Jan 10, 2022

اسلام آباد  (گوادر پرو) رواں سال بیجنگ ہائبرڈ گندم کو  پاکستان میں داخل ہو ئے  دس سال ہو گئے، 2021 میں پاکستان میں بیجنگ ہائبرڈ گندم کے فروغ  میں  نئی پیش رفت  ہوئی۔ بیجنگ اکیڈمی آف ایگریکلچر اینڈ فاریسٹری سائنسز (بی اے اے  ایف ایس) کے پروفیسر ژانگ شنگ چھوان نے گوادر پرو کو بتایا کہ ہم نے ایک نئی تجرباتی  قسم  متعارف کرائی، جو نیم خشک حالات میں اچھی پیداوار دے سکتی ہے۔

 بی اے اے  ایف ایس اور پشاور زرعی یونیورسٹی نے 2021 میں سائنسی اور تکنیکی تعاون جاری رکھا، اور بیجنگ ہائبرڈ گندم کو پاکستانی زراعت میں ڈھالنے میں نئی  پیش رفت ہوئی ہے۔ اس سے پاکستان کے غذائی بحران میں کافی حد تک کمی آئے گی اور ملک کی گندم کی بہت زیادہ مانگ پوری ہو جائے گی۔

 بی اے اے  ایف ایس نے پاکستانی آب و ہوا  کے مطابق  بیجنگ ہائبرڈ گندم کے ردعمل کا مطالعہ کیا، اور دو ہائبرڈ گندم کے امتزاج کا جائزہ لیا جنہوں نے پاکستان میں مسلسل چار سالوں تک پیداوار میں اضافہ کیا اور کنگی کی بیماری  کے خلاف اعلیٰ مزاحمت حاصل کی، جس کی اوسط پیداوار میں 37.8 فیصد اور 24.3 فیصد اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ پانچ دیگر امتزاج کا انتخاب کیا گیا جس نے پاکستان میں مسلسل 3 سال تک پیداوار میں اضافہ کیا۔
 
اعلی پیداوار اور بیماریوں کے خلاف مزاحمت کے علاوہ، بیجنگ ہائبرڈ گندم نے پاکستان کی آب و ہوا کے مطابق ڈھالنے کے لیے خشک آب و ہوا اور بوائی میں تاخیر کا امتحان بھی پاس کیا۔ 2021 میں  مزید تحقیق کے ذریعے پراجیکٹ ٹیم نے طے کیا کہ ہائبرڈ گندم روایتی گندم کی اقسام سے زیادہ حیاتیاتی اور اقتصادی پیداوار  دے  سکتی ہے۔ آبپاشی کی کمی کے ساتھ نیم خشک آب و ہوا میں ہائبرڈ گندم مقامی اقسام کے مقابلے میں  بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتی ہے چاہے بوائی کی تاریخ میں تاخیر ہو جائے۔
 
منصوبے کے مطابق چین اور پاکستان نے مشترکہ طور پر بیجنگ ہائبرڈ گندم کی ہزاروں اقسام کا جائزہ لیا ہے اور اعلی پیداوار، بیماریوں کے خلاف مزاحمت اور خشک سالی کے خلاف مزاحمت کے ساتھ کچھ بہت اچھی اقسام کی نشاندہی کی ہے، جن کی پیداوار کی صلاحیت تقریباً 6000 سے 8000 کلوگرام فی ہیکٹر ہے، جو کہ  پاکستان میں موجودہ عام گندم کی اوسط پیداوار سے  122  سے 196فی صد  زیادہ ہے۔ مستقبل میں بیجنگ ہائبرڈ گندم کے بڑے پیمانے پر فروغ سے پاکستان میں گندم کی پیداواری سطح کو بڑھانے، مقامی لوگوں  کی آمدنی میں اضافے اور آخر کار گندم کی پیداوار میں گھریلو خود کفالت حاصل کرنے میں مدد کی امید ہے۔ پاکستان کے متعلقہ سائنسی تحقیقی یونٹس اور صنعتی اداروں نے بیجنگ ہائبرڈ گندم کے فروغ کے لیے بھرپور تیاری کی ہے اور اگلے تین سال اس کے فروغ کے لیے اہم  ہوں گے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles