En

زرعی ہائی ٹیک میلہ شروع ، سی پیک کے تحت سمارٹ فارمنگ اہم موضوع  ہو گا

By Staff Reporter | Gwadar Pro Oct 23, 2021

بیجنگ : 28 واں چین یانگ لنگ  ایگریکلچر ہائی ٹیک  فیئر  چینی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، وزارت زراعت اور دیہی  علاقے ، وزارت تجارت، چینی اکیڈمی آف سائنسز،  اسٹیٹ فارسٹری  اینڈ گراس لینڈ ایڈمنسٹریشن، اسٹیٹ  انٹیکچوئل پراپرٹی  آفس   اور  شانسی پرونشل پیپلز گورنمنٹ  کے  مشترکہ    تعاون سے  چین کے  صوبہ شانسی کے یانگ لنگ میں شروع  ہوا۔چائنا اکنامک نیٹ (CEN) کے مطابق یہ میلہ پانچ دن (22 سے 26 اکتوبر) تک جاری رہے گا۔ '' سائنٹیفک  اینڈ  ٹیکنالوجیکل  انویشن  بوسٹنگ  رورل  ریوٹالائزیشن  '' کے اعنوان  سے  شروع ہونے والا رواں  سال کا ہائی ٹیک میلہ قومی خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے، اعلی معیار کی زرعی ترقی کی حمایت اور جدت پر مبنی دیہی  بحالی  کی حکمت عملی کو فروغ دینے پر توجہ دے گا۔ 10 سے زائد زراعت سے متعلقہ اضلاع، کاؤنٹیز اور ڈویلپمنٹ زون، 150 دیہی اجتماعی اقتصادی تنظیمیں اور 130  ایگریکلچرل  سائنس اور ٹیکنالوجی انٹرپرائزز نے میلے میں حصہ لیا۔پاکستانی طالب علم جن لی  تیان نے  سی ای این کو بتایا کہ  میں 6 سالوں سے میلے میں آ تا ہوں، اور میں چینی لوگوں کی  زرعی ترقی کی پیش رفت سے بہت متاثر ہوں۔  انہوں نے کہا میں پاکستانی کاشتکاروں کے لیے فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے جدید طریقے ڈھونڈنے آیا ہوں، کیونکہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ چین میں گندم، گنے، مکئی اور دیگر فصلوں کی پیداوار میں کئی سالوں سے  اضافہ   دیکھنے میں آ یا  ہے ۔انہوں  نے کہا  نامیاتی کھاد پیداوار میں اضافے کی ایک اہم وجہ ہے۔ مزید یہ کہ، 'سمارٹ فارمنگ' کے تصور نے بہت تعاون کیا۔ چینی کسان اپنے فارموں کو سنبھالنے کے لیے جدید معلومات اور مواصلاتی ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ سینسر ٹیکنالوجیز، ڈیٹا اینالیٹک سلوشنز، سافٹ وئیر ایپلی کیشنز اور ٹیلی میٹکس ٹیکنالوجیز کی مدد سے چینی کسان اب فارم میں گئے بغیر اس کی نگرانی کر سکتے ہیں اورپورے فارم کے لیے یا ایک پودے کے لیے  اسٹریٹجک فیصلے کر  سکتے ہیں ۔ مجھے لگتا ہے کہ مستقبل میں پاکستان اور چین  سی پیک کے فریم ورک کے تحت اس شعبے میں مزید تعاون کریں گے۔ جن لی تیان نے 7 سال چین میں گزارے، چین کی غربت کے خاتمے میں نچلی سطح پر حصہ لیا اور چین کے صوبے شانسی میں کئی ٹیسٹ فیلڈز کا دورہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے فریم ورک کے تحت تعلیمی تبادلے، ایکسپوز اور فورمز چین کے زرعی ترقی پر پاکستانی محققین کے قریب سے مشاہدے کے قابل بناتے ہیں۔  انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں  پاکستان میں مزید جدید ایگریکلچر   لا ئیں  گے ۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles