En

گوادر  پاور  پلانٹ  سے کئی  مالی وسائل  کے دروازے کھلیں گے، حکام

By Staff Reporter | Gwadar Pro Jun 19, 2021

اسلام آباد: 300 میگا واٹ کے کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر پر کام تیزی سے جاری ہے، یہ منصوبہ اکتوبر 2023  تک  فعال ہو جائے گا، گوادر پرو نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ  گوادر کے ماسٹر پلان  2050  کے  تحت 2023 کے آخر تک گوادر کے تقریبا 150,000 افراد  کے بجلی اور پانی  کے مسائل  ختم  ہو جائیں گے۔  پاور پلانٹ  آزاد بجلی کی پیداوار  کیلئے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)    کے تحت توانائی کے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے۔ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل شاہ زیب خان کاکڑ نے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز آف پاکستان کے ارکان  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد مقامی بجلی کی فراہمی   کو  بہتر بنانا اور معاشی ترقی کی موجودہ صورتحال کو آہستہ آہستہ حل کر نا  اور  گوادر  ریجن میں شہری  ترقی  بجلی کی قلت  کی وجہ سے محدود ہے۔  فی الحال ہم ڈیزل جنریٹرز سے بجلی پیدا کرنے کے لئے سالانہ لاکھوں ڈالر خرچ کر رہے ہیں۔ چائنہ اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین  چنگ باؤچونگ  نے کہا کہ  مجھے امید ہے کہ  پورٹس  کے  بجلی کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے پلانٹ کو جلد ہی فعال  کیا  جائے گا۔ چین اور پاکستان کے مابین توانائی کے تعاون کو گہرا کرنے، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی ترقی کو فروغ دینے، بلوچستان کے بجلی کے مجموعی ڈھانچے کو بہتر بنانے، اور گوادر پورٹ میں مقامی معاشی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے پاور پلانٹ  اہمیت کا حامل  ہے۔جنوری 2021 میں  پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے گوادر میں سی پیک کے تحت تمام بڑے منصوبوں کا دورہ کیا، جس میں گوادر پاور پلانٹ، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروجیکٹ، چین پاک فرینڈشپ ہسپتال، گوادر میں چائنا پاک ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ، ایسٹ بے ایکسپریس وے پروجیکٹ، گوادر فری زون، اور گوادر پورٹ شامل ہیں۔  نونگ نے کہا کہ چین نے گوادر کی ترقی کو بہت اہمیت دی ہے  اور  گوادر اس خطے کا ایک چمکتا ہوا موتی بن جائے گا۔ اس وقت  پروجیکٹ کے سرمایہ کار اور تعمیر کار  چائنا  کمیونیکشن کنسٹرکشن کمپنی (سی سی سی سی) اس منصوبے کے عمل کو فعال طور پر فروغ دے رہی ہے۔ سی سی سی سی (سی آئی ایچ سی پاک پاور کمپنی پرائیویٹ   لمیٹڈ) کے چیئرمین  چائو بو نے  پرائیویٹ  پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ، سنٹرل پاور  پرچیزنگ ایجنسی اور پاکستان میں دیگر حکام کے ساتھ متعلقہ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔  اس منصوبے کے جنرل  کنٹریکٹر پاور چائنا ایس ای پی سی او ون الیکٹرک پاور کنسٹرکشن کارپوریشن کے مطابق   پری پروڈکشن  اور رہائشی کیمپوں اور پلانٹ کی دیواروں کی تعمیر  جاری ہے۔ ایس ای سی پی سی ون کے پروجیکٹ منیجر ما بو نے کہا کہ وہ مقامی انتظامیہ کو بھرپور طریقے سے فروغ دیتے رہیں گے اور چین کے مرکزی کاروباری اداروں کی سماجی ذمہ داری کو نبھائیں گے۔ وہ تعمیراتی مدت کے دوران 1300 سے زیادہ مقامی باشندوں کی خدمات حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس کی تکمیل کے بعد 3000 سے زیادہ ملازمتیں فراہم کریں گے۔ لفظ ''گوادر'' دو بلوچی الفاظ کا ایک امتزاج ہے ـ گواد کے معنی ہوا اوردر کے معنی گیٹ وے، اس طرح گوادر کے معنی ''ہوا کا دروازہ'' ہیں۔ ایک مقامی بلڈر میر جہانگیر نے کہا پاور پلانٹ نہ صرف ہمارے لئے نوکریاں لا یا ہے بلکہ روشنی اور امید  کی کرن  بھی   ۔   یہ منصوبہ جلد از جلد فعال ہوجائے گا او ر اس سے کئی  مالی وسائل  کے دروازے کھلیں گے، علاقے  کو  تاریکی کو روشنی اور خوشحالی میں بدل دے گا۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles